09 February 2018 - 13:04
News ID: 434959
فونت
حجت الاسلام و المسلمین شهرستانی :
ایران میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بیان کیا : نجف اشرف عراق اور قم المقدس ایران کے حوزات علمیہ کے تعلقات بہت سارے مسائل جیسے اسلامی معاشرے کے دفاتر ، تنظیمیں و دینی و علمی سینٹرز بہت ہی نزدیکی و بنیادی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین شهرستانی

 رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید جواد شهرستانی نے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے اساتید اور اسراء علوم قرآن و تفسیر ادارہ کوفہ کے سربراہ سے ملاقات میں بیان کیا : اسلام کے دشمن مسلمانوں کی ترقی کے راہ میں سنگ اندازی کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور وہ اپنی تمام طاقت و قدرت و استعداد ، مسلمانوں کی کامیامی کو ختم کرنے میں استفادہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : علماء ، دینی علوم کے طلاب ، تنظیمیں ، دینی و علمی سینٹر کی ذمہ داری ہے کہ سیرہ اہل بیت علیہم السلام سے حاصل ہوئے اسلامی ثقافت کی اشاعت کریں ۔

ایران میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بیان کیا : دینی مراکز و ادارات کو چاہیئے کہ حقیقی اسلام کو پہچنوانے کے مقصد سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ و تعاون کریں ۔ زیادہ کوشش ، مخلصانہ و متحدانہ مدیریت کے ذریعہ بلند مقصد کو حاصل کریں ۔ کمزور مدیریت عدم استحکام اور مطلوب مقاصد کے حصول میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اسلام کے عظیم مقاصد تک پہوچنے کے لئے ہم لوگوں کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ذمہ داری و مشکلات کو برداشت کرنا ہے ، کیوں کہ یہ معاشرے کی کامیابی کا سبب ہوتا ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین شهرستانی نے بیان کیا : نجف اشرف عراق اور قم المقدس ایران کے حوزات علمیہ کے تعلقات بہت سارے مسائل جیسے اسلامی معاشرے کے دفاتر ، تنظیمیں و دینی و علمی سینٹرز بہت ہی نزدیکی و بنیادی ہے ۔

اسراء علوم قرآن و تفسیر ادارہ کوفہ کے سربراہ حجت الاسلام سید رزاق موسوی نے اس ملاقات میں اپنے ادارہ کی کارکردگی کی رپورٹ حجت الاسلام و المسلمین شهرستانی کی خدمت میں پیش کی اور ایران و عراق کے علمی و دینی انجمن و ادارے کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬