09 February 2018 - 21:41
News ID: 434968
فونت
سرگئی لاؤروف :
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کو تنہا کرنے اور اس پر اپنی بالادستی قائم کرنے کی امریکی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کوشش کررہا ہے کہ روس کو اپنے ماتحت ملک میں تبدیل کردیا جائے لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی اندرونی مشکلات کا ملبہ روس پر ڈالنا چـاہتاہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس فعال سفارت کاری اور تعاون کے ذریعے اس قسم کی مشکلات اور بحرانوں پر ہمیشہ غلبہ پاتا رہا ہے۔

امریکہ اور روس کے درمیان سن دوہزار چودہ سے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ نیٹو کی روسی سرحدوں تک توسیع، بحیرہ بالٹک اور شام کی صورتحال کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬