‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2018 - 23:46
News ID: 434994
فونت
سردار قاسم سلیمانی :
قدس فورس کے کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ سامراجیت سے مقابلہ امام خمینی (ره) کی تحریک کی بنیاد میں سے ہے ، ملک کی ترقی کو آزادی و غیروں پر منحصر نہ ہونے کی وجہ سے جانا ہے ۔
سردار سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قدس فورس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی نے کرمان میں اپنی تقریر کے درمیان کہا : ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے سالگرہ کے ریلی میں شرکت کر کے دشمن سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا ہے ، امام خمینی (ره) اور قائد انقلاب اسلامی ایران ملک کے لئے دو عظیم نعمت ہے کہ ایرانی عوام کو چاہیئے ان دو عظیم ہستی کی قدر کریں تا کہ آخرت میں ان دو بزرگوں کے سامنے شرم نہ کرنی پڑے ۔

سردار سلیمانی نے اس اشارہ کے ساتھ ایران کا انقلاب دوسرے انقلابوں سے بہت زیادہ فرق رکھتا ہے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کا انقلاب امیر و غریب ، شہری و دیہاتی اور دوسرے سبھی طبقے کو ایک آنکھ سے دیکھتا ہے ، اسلامی انقلاب ایران پوری طرح سے عوامی انقلاب تھا اور خود عوام نے اس انقلاب کو ایجاد کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ایران کا اسلامی انقلاب ایسے زمانہ میں رونما ہوا کہ امریکا و برطانیہ ملک ایران پر پوری طرح سے تسلط رکھتے تھے لیکن امام خمینی (ره) اپنی تقریر سے عوام کے دل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی اور لوگوں کی حمایت سے ملک میں انقلاب برپا کیا ۔

قدس فورس کے کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) نے نہ مشرق نہ مغرب کے نعرے کو عملی جامعہ پہنایا بیان کیا : ایران ملک نے بغیر کسی دوسری طاقت کے خود ملک کی آزادی و استقلال حاصل کی ۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب وہ پہلا اسلامی ملک تھا کہ جس نے امریکا اور اسرائیل ملک سے اپنی دوستی کا ہارھ پھیلایا اور اس کی حمایت سے ایران کے اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اس ملک کی با بصیر عوام و حکام نے اس کی سازش کو ناکام کر دیا ۔

سردار سلیمانی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) نے مشکل و سخت حالات میں بھی اس ملک میں انقلاب لانے میں اور اسلام کو زندہ کرنے میں کامیابی حاصل کی بیان کیا : ہم حکام نے ایران قوم سے سوائے وفاداری و اقتدار کے کچھ اور نہیں دیکھا ، سب ایرانی قوم کی بصیرت سے حیران ہیں اس بنا پر حکام و سبراہان مملکت کو بھی چاہیئے کہ عوام کے لئے جتنا بھی ممکن ہو سکے تعاون کریں اور ان کی مشکلات کو حل کریں ؛ ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے لئے امام خمینی (ره) کے پیچھے کھڑے تھے اور امام خمینی (ره) جو حکم دیتے تھے دل وجان سے اسے قبول کرتے تھے اور اس پر عمل کرتے تھے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) ، اپنے انقلاب کو بہت کم لوگوں سے شروع کی اظہار کیا : امام خمینی (ره) نے سب سے پہلے انقلاب کا آغاز حوزات علمیہ سے شروع کی اور طلاب دینی سے فرمایا کہ گوشہ نشینی سے دوری اختیار کرین اور معاشرے میں رہیں ، امام خمینی (ره) نے معاشرے میں " ہم کر سکتے ہیں " اس جملہ کو زندہ کیا اور سبھی حکام و عوام کے لئے بیان کیا کہ ایران ملک ایک قوی و طاقتور ملک رہا ہے اور کسی سے بھی خوف نہیں کھاتا ہے ؛ امام خمینی (ره) نے ایران سے باطل فکر لبرل و ماکسیسم کو ختم کر دیا اور اس باطل فکر کو ختم کرنے کے ساتھ اس ملک میں کامیاب انقلاب لائے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) پوری طرح سے زمان شناس تھے بیان کیا : امام خمینی (ره) نے اس ملک میں اسلام کو زندہ کیا اور تمام خطے کی ممالک کو بیان کیا کہ ہمیشہ کفر سے جنگ اور مظلوم کی دفاع کریں ، امام خمینی رہ ایران ملک میں امریکا سے خوف کو ختم کر دیا اور تمام لوگوں کو یقین دلایا کہ امریکا سے مقابلہ کرنا چاہیئے اور اپنے حق سے دفاع کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬