13 February 2018 - 13:56
News ID: 435011
فونت
ایران کی فوج کے سربراہ :
جنرل سید ابراہیم موسوی نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ دنیا کا شریر اور ڈاکو ملک ہے اور اس کے شر سے بچنے کے لئے ہمیں اپنی دیواروں کو مزيد اونچا کرنا چاہیے۔
 سید ابراہیم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج  کے سربراہ جنرل سید ابراہیم موسوی نے امریکہ کو دنیا میں چور اور ڈاکو ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کی دفاعی دیواروں کو مزید اونچا کریں گے اور اس سلسلے میں ہمیں کسی ڈاکو سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل موسوی نے ایرانی قوم کو آگاہ اور بابصیرت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکہ کے مکر و فریب سے آگاہ ہیں انھیں معلوم ہے جب ڈاکو گھر کے مالک کو یہ تجویز پیش کرے کہ وہ گھر کی دیواروں کو اونچا نہ کرے تو اس تجویز سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکو گھر کے مالک کی حمایت نہیں کررہا بلکہ وہ اپنے راستے کو آسان بنا رہا ہے تاکہ اسے گھر میں گھسنے کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ہماری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ چور کو روکنے کے لئے مضبوط اور اونچی دیواریں تعمیر کرنی چاہییں اور ہم یہ کام کررہے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ دنیا کا شریر اور ڈاکو ملک ہے اور اس کے شر سے بچنے کے لئے ہمیں اپنی دیواروں کو مزيد اونچا کرنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬