13 February 2018 - 19:05
News ID: 435019
فونت
فرانسیسی عہدیدار :
فرانسیسی دفترخارجہ کے سنیئر سفارتکار نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جہوریہ ایران کی میزائل سرگرمیاں جائز ہیں جن کا مقصد ملکی دفاع ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دفترخارجہ کے سنیئر سفارتکار نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جہوریہ ایران کی میزائل سرگرمیاں جائز ہیں جن کا مقصد ملکی دفاع ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے اسٹریٹجک امور جسٹن ویس نے دورہ تہران کے وقع پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علا الدین بروجردی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات میں انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں بشمول فرانس کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے میں تبدیلی لانا مقصد نہیں بلکہ ہمارا مقصد اس معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے منطقی حل کی تلاش ہے۔

سنیئر فرانسیسی سفارتکار کا کہنا تھا کہ ایران اور فرانس کو سیاسی اور علاقائی محاذ میں مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم تعاون اور باہمی مشاورت سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہ ایران کی میزائل سرگرمیوں کو جائز قرار دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ پر زور دیا کہ مالیاتی نظام کو شفاف بنانے کے لئے موثر قانون سازی کرے۔

اس ملاقات میں علاالدین بروجردی نے کہاکہ یورپی یونین جو تمام یورپی ممالک کا مقتدر مرکز ہے، امریکی فیصلوں پر سنجیدہ موقف اپنائے۔

جوہری معاہدے کے بعد ایران اور فرانس کے بڑھتی ہوئے سیاسی اور اقتصادی روابط پر اطمینا ک اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ، فرانس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی حمایت کرتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬