14 February 2018 - 08:48
News ID: 435022
فونت
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان سے پندرہ بار مختلف مواقع پر تفتیش کی گئی اوراس سے پہلے بھی اس طرح کے مقدمات قائم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پرمالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬