‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2018 - 18:01
News ID: 435078
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: لبنانی اور فلسطینی عوام کی امید میدان جنگ میں استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے مجاہدون پر ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے شہدائے مہاجر مدافع حرم کی یاد میں منعقد ہونے والے پہلے سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی ابتدا میں ہمارے اوپر جنگ مسلط کر دی گئی اور منافقوں کے توسط سے ۱۷ ہزار عوام اور سرکاری حکام شہید کئے گئے ؛ تاکہ انقلاب کی بنیادوں کومضبوط بننے سے روکا جائے ، لیکن جب ناکام ہوئے تو پھر اس انقلاب اور نظام کا ناکارہ نظام ہونے کی حیثیت سے دکھانے کی کوشش کی۔

حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے اعلیٰ رکن نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ایک دن اعلان کیا گیا کہ خرمشہر آزاد ہو گیا،ایک دن حلب بھی آزاد ہوا اور اب موصل بھی آزاد ہو چکا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی قدس شریف کی آزادی کا بھی اعلان کیا جائے اور قدس شریف بھی آزاد ہو جائے گا، یہ چیز ایسے پختہ ارادوں والے مجاہدوں کے ذریعے محقق ہو گئی جو میدان جنگ میں ثابت قدم ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: لبنانی اور فلسطینی عوام کی امید مذاکرات پر نہیں ہے بلکہ میدان جنگ میں ثابت قدمی سے لڑنے والے مجاہدوں پر ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میدان جنگ فیصلہ کرے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬