20 February 2018 - 11:20
News ID: 435096
فونت
سرگئی لاوروف :
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی اسپیشل فورس کو شام میں تعینات کردیا ہے جو غیرقانونی ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز ماسکو میں منعقدہ ولدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کی عالمی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانون اور شامی حکومت کی باضابطہ درخواست کے مطابق ہے۔

انہوں نے ایران مخالف فرانسیسی ہم منصب کے دعوے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب فرانسیسی وزیرخارجہ شام سے ایرانی اہلکاروں کے انخلا کی بات کرتے ہیں تو ہمیں نظر آتی ہے کہ انھیں کچھ حقائق کا نہیں پتہ کہ ایران شامی حکومت کی باضابطہ درخواست پر اس ملک میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس فرانس شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی اسپیشل فورس کو شام میں تعینات کردیا ہے جو غیرقانونی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬