‫‫کیٹیگری‬ :
23 February 2018 - 14:50
News ID: 435132
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ عدلیہ اپنے حصے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، اب عوام پر ہے کہ وہ نیک اور امین افراد کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں پہنچائے، عادل حکمران ہی پاکستان کو مصائب کی دلدل سے باہر نکال کر اسے اقوام عالم میں باوقار مقام دلا سکتے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی جدوجہد میں عدلیہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

انتخابی اصلاحات ایکٹ پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئےحجت الاسلام و المسلمین جعفری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوامی دباؤ کا حربہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جائے گا، عدلیہ کا فیصلہ بلاشبہ آئین پاکستان کی بالادستی پر مبنی ہے، آرٹیکل 1 آئین پاکستان کے مطابق حق حاکمیت جوکہ صرف اللہ تعالٰی کے پاس ہے وہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت عوام کے منتخب کردہ صالح اور نیک نمائندوں کے پاس اس کی امانت ہے، حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے چوروں لٹیروں، جرائم پیشہ افراد کے لئے پارلیمنٹ کا راستہ ہموار کیا تھا، عوام عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے آج کے فیصلے نے آئین پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنے حصے کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، اب عوام پر ہے کہ وہ نیک اور امین افراد کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں پہنچائے، عادل حکمران ہی پاکستان کو مصائب کی دلدل سے باہر نکال کر اسے اقوام عالم میں باوقار مقام دلا سکتے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی کا قیام تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، پاکستان بین الاقوامی سازشوں کا نشانہ بنا ہوا ہے، اندرونی حالات بھی ابتر ہیں، ایسے میں ریاستی اداروں کے مابین ٹکراؤ کی روش انتہائی خطرناک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬