‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2018 - 11:56
News ID: 435145
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
کراچی میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ عوامی مشکلات کا اندازہ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا، قوم کے نمائندوں کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ عوام میں جا کر انکی تکالیف سے آگاہ ہوں۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر کراچی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر تعمیراتی کاموں کی سستی روی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ذمہ داران کی دانستہ غفلت عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے، مختلف شاہراہؤں کی عارضی بندش نے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کر رکھا ہے، ڈرگ روڈ پر منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں بھی طے کرنا مشکل ہوگیا ہے، مریضوں، طلباء اور ملازمین کیلئے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے ۔

حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ شاہراہوں کی بحالی حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حکومتی دعوے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں، شاہراہوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے پورے شہر کراچی کی بغیر کسی تعمیری منصوبہ بندی کے کھدائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا اندازہ ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا، قوم کے نمائندوں کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ عوام میں جا کر ان کی تکالیف سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے، شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے، تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬