‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2018 - 16:59
News ID: 435160
فونت
ابراہیم جعفری:
عراق کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کو بیرونی افواج کی ضرورت نہیں ہے ۔
 ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ایران ٹی وی کے پروگرام ودآؤٹ بارڈر میں صاف اور واضح لفظوں میں اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کو نہ غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی دوسرے ملکوں کے فوجی اڈوں کی ۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی منظور نہیں ہے۔

ابراہیم جعفری نے عراق کی تعمیر نو میں مخلتف ملکوں کی مشارکت کے بارے میں کہا کہ سبھی ممالک عراق کی تعمیر میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عراق کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے خواہشمند ملکوں کو بغداد حکومت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف دنیا کے سبھی ملکوں کی نیابت میں جنگ کی ہے بنابریں سبھی ملکوں کا فریضہ ہے کہ وہ عراق کا ساتھ دیں اور اس ملک کی تعمیر نو میں حصہ لے کر، عراقی عوام پر اپنی صداقت ثابت کریں۔

ابراہیم جعفری نے ایران،، ترکی اور عراق کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں کہا کہ حکومت بغداد اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر یقین رکھتی اور کسی بھی دہشت گرد گروہ کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ملکوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرے ۔

عراق کے وزیر خارجہ نے یمن میں مداخلت اور خطے میں امریکا اور سعودی حکومت کے کشیدگی پھیلانے کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں مداخلت غلط اور بلاجواز ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کا حق اس ملک کے عوام کو ملنا چاہئے۔عراق کےوزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے امریکی سفارت خارجہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو قبلہ اول مسجدالاقصی کی توہین قرار دیا ۔

انھوں نے کہا یہ صرف، فلسطینیوں، مسلمانوں یا عربوں کی ہی توہین نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کی توہین اور انسانی حقوق کی پامالی ہے ۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬