27 February 2018 - 14:21
News ID: 435182
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکریٹری کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی قوتیں مسلم دنیا میں انتشار اور فساد پھیلا رہی ہیں۔ استعماری طاقتوں کی مزاحمت کیلئے وحدت امت ناگزیر ہے۔ تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکریٹری  امانت علی زیب کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن کا پہاڑ ہے، حکومت احد چیمہ کی حمایت کرکے چوری اور سینہ زوری کا مظاہرہ کر رہی ہے، شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد باکسر اور احد چیمہ لے ڈوبیں گے، آرمی چیف، چیف جسٹس اور چیئرمین نیب قوم کی امیدوں کا مرکز بن گئے ہیں، پنجاب حکومت نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، احد چیمہ کی گرفتاری سے خادم اعلٰی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، حکمران جماعت کی قومی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بھارتی فوج کا کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ بھارت کی امن دشمنی کا نوٹس لے، شام میں بہتے لہو کو روکنے کیلئے مسلم حکمران مشترکہ کوششیں کریں، مشرق وسطٰی کی بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، سامراجی قوتیں مسلم دنیا میں انتشار اور فساد پھیلا رہی ہیں۔ استعماری طاقتوں کی مزاحمت کے لئے وحدت امت ناگزیر ہے۔ تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پوری قوم کرپشن کے خلاف نیب کے اقدامات کی حامی ہے۔ بے رحم احتساب کے ذریعے سیاست کی تطہیر ضروری ہوچکی ہے۔ شریف برادران نے کرپشن کے پیسے سے سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬