02 March 2018 - 23:48
News ID: 435222
فونت
دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیاں، "حوش الضواہرة اور الشفونیة" آزاد کرا لئے گئے۔
شامی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شامی فوج اور عومی رضاکار فورسز نے ملک کی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے مشرقی غوطہ میں واقع "حوش الضواہرة اور الشفونیة" نامی اہم علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے النشانیہ اور الشفونیہ نامی شہروں کو بھی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

دوسری طرف غوطہ شرقی میں تکفیری دہشت گرد مخیم الوافدین سے عام شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے سے روک رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو نکالنے کے لئے متعدد بسیں علاقے میں موجود ہیں لیکن دہشت گرد عام شہریوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان روزانہ 5 گھنٹے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬