‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2018 - 15:26
News ID: 435340
فونت
پاکستان:
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے جوانوں کیلئے آئیڈیل ہیں، اُنہوں نے اپنی زندگی میں اعتدال کا دامن نہیں چھوڑا، کاش کچھ عرصہ اور ڈاکٹر نقوی کو کام کرنیکا موقع مل جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، تشیع پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹر محمد علی نقوی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔
 افکار شہداء سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ''افکار شہداء سیمینار'' کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جعفر خوارزمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسٰی کاظم نے خطاب کیا۔

سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، سید عترت عباس کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔

علامہ جعفر خوارزمی نے اپنے خطاب میں شہید ڈاکٹر کی زندگی کے پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے جوانوں کے لئے آئیڈیل ہیں، اُنہوں نے اپنی زندگی میں اعتدال کا دامن نہیں چھوڑا، کاش کچھ عرصہ اور ڈاکٹر نقوی کو کام کرنے کا موقع مل جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، تشیع پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹر محمد علی نقوی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، وہ اپنی ذات میں ایک مکمل تنظیم تھے، شہید ڈاکٹر کے ساتھی اس بات کے گواہ ہیں کہ اُن کا ہر عمل اخلاص پر مبنی ہوتا تھا، اُنہیں قوم کے جوانوں سے بڑی توقعات وابستہ تھیں، شہید کی روح آج بھی موجود ہے، پس اگر ہم شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں تو ڈاکٹر نقوی کی روح کو شادمانی ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کے افکار اور نظریات کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬