15 March 2018 - 13:40
News ID: 435345
فونت
جرمنی کے نئے وزیر خارجہ نے اپنا منصب سنبھالنے کے کچھ ہی دیر بعد فرانسیسی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
جوہری معاہدہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نئے وزیر خارجہ نے اپنا منصب سنبھالنے کے کچھ ہی دیر بعد فرانسیسی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق، فرانس اور جرمنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی صف بندی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جس کا اصل مقصد ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینا ہے۔

'ہائیکو ماس' نے جرمنی کے نئے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف لینے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد فرانس کا دورہ کیا جسے جرمنی فرانس قریبی تعلقات کی علامت ظاہر کی گئی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ رات پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب 'جان ایف لودریاں' کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فرانسیسی رفقائے کار کے ساتھ عالمی معاملات بشمول شام، روس، یوکرائن اور ایران کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

جرمن جریدے شپیگل کے مطابق، ہائیکو ماس نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکومت کے مقابلہ میں نیا محاذ کھول دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کا تحفظ ناگزیر ہے لہذا تمام فریقین اس کی پاسداری کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس میں تبدیلی نہ لانے پر زور دیا ہے تاہم فرانس نے ایران کے میزائل پروگرام پر نقطہ چینی کرتے ہوئے یہ کوشش کی ہے کہ امریکہ کو جوہری معاہدے قریب لائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬