16 March 2018 - 13:00
News ID: 435353
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کی اپیل کورٹ نے دس بحرینی شہریوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی انجمن حقوق انسانی نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ہزار، ایک سو پانچ، بار انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب اور دس شہریوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔

 اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں مزید تراسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا، اکتیس افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیئے گئے اور سولہ افراد کو حراست کے دوران شدید ایذائیں پہنچائی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں ستانوے بحرینی شہریوں کو مختلف سزائیں سنائی گئیں اور شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے چھیّتر بار لوگوں کے گھروں اور مکانات پر حملے کیے جبکہ اکیاون پرامن مظاہروں کو طاقت کے استعمال سے کچل دیا گیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالتوں نے سن دو ہزار بارہ سے اب تک پانچ سو اسی افراد کی شہریت سلب کرنے کا حکم دیا۔

 بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام، ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے مطالبہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬