‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2018 - 12:26
News ID: 435385
فونت
رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منقعد ہونیوالی کانفرنس سے علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر بزرگ علما، ذاکرین اور بانیان مجالس خطاب کریں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام عقیدہ توحید کے موضوع پر بشارت عظمیٰ کانفرنس 22 اگست بروز جمعرات جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوگی جس میں علما، خطبا و ذاکرین اور بانیان مجالس شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے 2 سیشن ہوں گے، پہلا سیشن صبح 10 بجے شروع ہوگا، 12 بجے وقفہ نماز و طعام کے بعد 2 بجے دوسرا سیشن شروع ہوگا۔

رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منقعد ہونیوالی کانفرنس سے علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر بزرگ علما، ذاکرین اور بانیان مجالس خطاب کریں گے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ منبر حسینی پر چند غیر ذمہ دارمقررین کی طرف سے خود ساختہ خرافات کے ذریعے تشیع کے عقائد کو مسخ کرکے پیش کرنے کی روش کو مسترد کرکے اس کے سدباب کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے تاکہ مکتب تشیع کے بنیادی عقائد واضح ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 اگست 2017 سے شروع ہونیوالی بشارت عظمیٰ کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے بعد اب ضلعی سطح پر عقائد تشیع کے تحفظ کے حوالے سے کانفرنسیں جاری ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بشارت عظمیٰ کانفرنسوں نے عقائد کے تحفظ کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے جس میں علما، خطبا و ذاکرین اور بانیان مجالس نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

علامہ افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ جامعتہ المنتظر کی 64سالہ 2 روزہ تقریبات بھی 22 مارچ سے شروع ہوں گی جن میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ کو زیرصدارت علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ہوگا، علیحدہ سے سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬