‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2018 - 14:29
News ID: 435386
فونت
ہمام حمودی کے توسط ؛
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشن ختم ہونے پر بیرونی فوجیوں کو چاہئے کہ عراق کو ترک کر دیں۔
حجت الاسلام ہمام حمودی

رسا ںیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ہمام حمودی نے کہا کہ عراق کے سو سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے عراق سے بیرونی افواج کے انخلا کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عراقی پارلیمنٹ کو عراق سے بیرونی افواج کے انخلا کا شیڈول بنا کر پیش کریں۔

ہمام حمودی نے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ بغداد میں ریاض کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے مسئلے پر بھی گفتگو ہو گی۔

عراق کی بیشتر جماعتوں، اہم شخصیات اور ذرائع ابلاغ نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬