‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2018 - 16:35
News ID: 435387
فونت
رجبی دوانی بیان کرتے ہیں؛
سرزمین ایران کے معروف دانشور رجبی دوانی نے کہا: منقول ہے کہ امام علی(ع) نے اپنے دور خلافت میں کوفہ میں بے پردہ خواتین کے مردوں پر اعتراض کیا اور ان کے اس عمل کی تنقید کی ۔
محمد حسین رجبی دوانی حجاب

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف دانشور محمد حسین رجبی دوانی نے اس سوال کے جواب میں کہ رسول اسلام اور امام علی علیھما السلام کے دور میں حجاب اور پردہ کی صورت حال تھی ؟ کہا: اسلام سے پہلے عربوں کے درمیان حد سے زیادہ اخلاقی فسادات کا رواج تھا مگر علاقائی آب و ہوا اور موسم کے باعث مرد اور عورت دونوں ہی اپنے سر کو ڈھانک کر نکلتے تھے ۔

مرد اپنے سروں پر گمچھہ یا بڑا رومال ڈالا کرتے تھے اور عورتیں بڑے بڑے اور لمبے دوپٹے اپنے سروں پر ڈال کرنکلتی تھیں ، مگر جب اسلام آیا تو ایک مدت تک عرب معاشرہ کی یہی حالت تھی یعنی جب مرد و زن گھر سے باہر نکلتے تو اپنا سر ڈھانپ لیتے ، یہاں تک کہ رسول اسلام صلی الله علیه و آله وسلم نے مدینہ کی جانب ہجرت فرمائی اور اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی ، ایک مسلم خاتون کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کے پیش نظر آیت حجاب نازل ہوئی اور اس آیت کے تحت عورتیں جو اپنے دوپٹے مردوں کے مانند گردن کے پیچھے ڈال دیتی تھیں حکم ہوا کہ چہرے کے سوا اپنے سر اور گردن کے حصہ کو بھی چھپائیں ، اسی بنیاد پر خواتین کے لئے حجاب اور پردہ کو اسلامی احکامات کا حصہ قرار دے دیا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬