22 March 2018 - 21:40
News ID: 435397
فونت
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اھتمام؛
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ۳۱ واں مرکزی کنونشن " ولایت حق و یوم یعسوب الدین" کے عنوان سے کل سے بھٹ شاہ میں شروع ہوگا۔
ولایت حق و یوم یعسوب الدین

رسا نیوز ایجنسی کی رپوررٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 31واں سالانہ مرکزی کنونشن " ولایت حق و یوم یعسوب الدین" کل جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں شروع ہوگا ۔

مرکزی کنونشن کا آغا زدعائے کمیل سے ہوگا، دعائے کمیل کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں شب شہداء کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق صاحب ، آغائے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند دانش نقوی اور دیگر علمائے کرام ا، تنظیمی شخصیات خطاب فرمائیں گی ۔

کنونشن میں صوبہ بھر سے کارکنان شرکت کریں گے ، کنونشن میں دیگر تنظیمی سرگرمیاں اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔کنونشن تین روز تک جاری رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۲۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬