‫‫کیٹیگری‬ :
24 March 2018 - 14:17
News ID: 435406
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری کا میانوالی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کا تعلق دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کیلئے عالمی وسائل صرف ہو رہے ہیں۔
راجہ ناصر عباس جعفری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لئے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہوگی، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، مادر وطن سے محبت ہمارے لئے ایک واجب عمل ہے، جس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جنوبی پنجاب کے دس روزہ دورے کے آغاز کے موقع پر میانوالی میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہماری عزت، ہماری پہچان، ہماری شناخت، ہمارے جان و مال کا تحفظ، ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت ہمیں حاصل ہیں۔ یہ وطن ہماری نظریاتی جاگیر ہے، جو عناصر ملک کی ترقی و استحکام میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں، ملک کے آئین و قانون سے متصادم قوتیں پاکستان کی کبھی خیرخواہ نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کرنا ہوگی، جو محض زبانی دعووں کی بجائے عمل سے کی جانی چاہیے۔ اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں، جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے، ملک میں امن کے حقیقی قیام کا یہی واحد حل ہے، علامہ ناصر عباس نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہداء کو بھی یاد رکھنا ہوگا، جو اس ملک کے بقاء کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کو ارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ یونس حیدری، معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، کیپٹن(ر) رفیع اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب کے دس روزے پر ہیں، اس دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، راجن پور، علی پور، بہاولپور، رحیم یارخان، ملتان، لودھراں اور جلالپور کا دورہ کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬