06 May 2018 - 11:54
News ID: 435821
فونت
سعودی عرب کے ریٹائیرڈ جنرل اور مشرق وسطی منصوبہ بندی سینٹر کے سربراہ نے ریاض میں دوبارہ صیہونی حکومت کی حمایت کی ۔
 انور عشقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے خفیہ ایجنسی کے ریٹائیرڈ جنرل اور مشرق وسطی منصوبہ بندی سینٹر کے سربراہ انور عشقی نے اس بیان کے ساتھ کہ « اسرائیل نے کبھی بھی ہم لوگوں پر جارحت نہیں کی ہے » کہا : فلسطینی لوگ ، سعودی نہیں ہیں کہ ہم لوگ ان کا دفاع کریں ۔

اس نے اپنے ایک گفت و گو میں وضاحت کی : فلسطینی عوام سعودی نہیں ہیں اور عقل و فہم حکم کرتا ہے کہ سعودی عرب دوسرے ملک کا دفاع کرنے سے پہلے اپنے ملک کا دفاع کرے ۔

عشقی نے وضاحت کی : مثال کے طور پر اگر تمہارے گھر اور تمہارے پڑوسی کے گھر میں آگ لگ جائے تو عادی طور سے اپنے کھر کی آگ کو خاموش کرنے کے لئے جلدی کرو گے ۔

صہیونی حکومت سے مکمل دفاع

اس نے صہیونی حکومت سے مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا : اسرائیل سے دشمنی مشتبہ ہے لیکن پوری تاریخ میں سعودی عرب نے ایک بار بھی اس پر حملہ نہیں کیا ہے ۔

انور عشقی کا یہ خیال ایسے حالت میں ہے کہ وہ سعودی عرب کے سر شناس چہرے میں سے ایک ہیں کہ جس نے صیہونی حکومت سے عادی رابطہ رکھنے کا کھلے عوام مطالبہ کیا ہے اور حالیہ مختلف مواقع میں مقبوضہ فلسطین کا سفر بھی کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬