‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2018 - 19:22
News ID: 435836
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: مبلغین بخوبی سمجھ لیں کہ دور حاضر میں تبلیغ اور تقریر مستحب کی منزل سے نکل کر واجب کی منزل میں پہونچ چکی ہے کیوں کہ دشمن ، سٹلائٹ چائنلز ، سائٹوں ، سوشل میڈیا اور موبایل کے ذریعہ عوام کے عقائد کو خراب کرنے اور بدلنے میں کوشاں ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے دفتر تبلیغات اسلامی قم کے ایڈوٹیریم میں منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت شریفہ «ادْعُ إِلى‌ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ» اچھی نصیحت اور مستدل گفتگو بہترین تبلیغ ہے جس کی خداوند متعال نے اس آیت میں ہمیں تاکید کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اچھی گفتگو اور «موعظہ حسنہ» میں بارہا دیکھنے کو آیا ہے کہ انسانوں نے اپنی گناہوں کی توبہ کرلی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے قران کریم میں مبلغین کو اس بات کی دعوت دی ہے کہ وہ تبلیغ کے میدان میں بہترین انداز گفتگو اپنائیں کہا: مبلغین بخوبی سمجھ لیں کہ دور حاضر میں تبلیغ اور تقریر مستحب کی منزل سے نکل کر واجب کی منزل میں پہونچ چکی ہے ، کیوں کہ دشمن ، سٹلائٹ چائنلز ، سائٹوں ، سوشل میڈیا اور موبایل کے ذریعہ عوام کے عقائد کو خراب کرنے اور بدلنے میں کوشاں ہے ، لہذا مبلغ اپنی توانائی کے بقدر اسلام کی تبلیغ میں ہر وسیلہ کو بروئے کار لائے ۔

انہوں نے تاکید کی: ایک مبلغ کی جب تک سانس چلتی رہتی ہیں اور حتی موت کی گھڑی کے وقت بھی وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو تبلیغ کرتا ہے ، کیوں کہ روایتوں کی بنیاد پر انبیاء اور اولیاء الھی کی سیرت یہی ہے ۔/۹۸۸/ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬