‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2018 - 21:17
News ID: 435840
فونت
حسن نصراللہ:
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کو سبھی لبنانیوں کی ایک بڑی قومی کامیابی قراردیا ہے۔
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں نوسال کے بعد عام انتخابات اور ان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی شاندار فتح کے بعد سید حسن نصراللہ نے عوام سے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات کا انعقاد ہی اپنے آپ میں لبنانی عوام ، لبنان کے صدر اور حکومت کے لئے ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔ انہوں نے لبنان میں امن وامان کی صورتحال کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ایک ہی دن میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی الیکشن کے روز لبنان میں موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی نگاہیں لبنان کے عام انتخابات پر مرکوز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں استقامتی محاذ اور اس کے اتحادیوں کے ممبران کی موجودگی انتخابی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے سکتی ہے اور یہ حزب اللہ اور استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ انتخابات کے عام رجحان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ حاصل ہوگئی ہیں اور انتخابی نتائج استقامتی تحریک کے لئے ایک بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی ہے۔

 سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض قوتیں جنوبی لبنان کے علاقوں بعلبک اور ھرمل میں جو حزب اللہ کا گڑھ ہیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور حزب اللہ کے حامیوں اور طرفداروں نے وسیع پیمانے پرووٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے اس بات زور دیا کہ انتخابی نتائج ان لوگوں کے لئے مناسب جواب ہیں جو یہ دعوی کر رہے تھے کہ حزب اللہ کی مقبولیت عوام میں کم ہوگئی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬