‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2018 - 16:48
News ID: 435887
فونت
آیت الله مدرسی یزدی:
گارڈین کونسل کے رکن نے اتحاد اسلام کو ختم کرنے کے حوالے سے دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر علمائے اسلام ایک دوسرے سے جڑ جائیں تو دشمن کی تمام چالیں ناکام ہوجائیں گی ۔
آیت الله سید محمد رضا مدرسی یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله سید محمد رضا مدرسی یزدی نے حوزہ علمیہ امام کاظم(ع) قم ایران میں " علوم اسلام کی پیداوار اور اس کی توسیع میں شیعہ کے کردار " کے عنوان سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس طرح کا اجلاس مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں بہت مفید ہے ۔

گارڈین کونسل کے رکن نے اتحاد اسلام کو ختم کرنے کے حوالے سے دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر علمائے اسلام ایک دوسرے سے جڑ جائیں تو دشمن کی تمام چالیں ناکام ہوجائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا: مرحوم آیت الله شرف الدین و حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی اور جعفر سبحانی جیسے بزرگان نے فقہ مقارن اور علوم اسلام کے سلسلے میں فراوان کتابیں تحریر کی ہیں ، شیعت کی شناخت اور معرفی کے لئے اس کتابوں کا یکجا کیا ضروری ہے ۔

آیت الله مدرسی یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ بہت سارے اہل سنت ، شیعہ نظریات کی بہ نسبت بے خبر ہیں کہا: دشمن بھی اسی گوشے سے سوء استفادہ کرتے ہوئے اہل سنت کے دلوں میں شیعہ فوبیا پھیلانے اور ان کے دلوں میں خوف بٹھانے میں کوشاں ہے ، یہی وہ بات جس کی بنیاد پر اہل سنت شیعوں کی بہ نسبت اچھا نظریہ نہیں رکھتے ۔

گارڈین کونسل کے رکن نے یاد دہانی کی: جب شیعہ نظریات تمام مذاھب کے ماننے والوں کے لئے روشن ہوجائیں گے تو یقینا سبھی اس بات کے معتقد ہوں گے کہ شیعہ فقہ میں جنگ و شدت پسندی کا کوئی مقام نہیں ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: ہمیں ملت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے تاکہ دشمن کی صفوں میں اداسی پھیلے اور ان کی سازشیں ناکامی سے روبرو ہوں، اور دن بہ دن اسلام کی عزت دوبالا ہوتی چلی جائے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬