12 May 2018 - 09:48
News ID: 435895
فونت
علامہ مختار امامی:
اپنے بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا پر اپنی اجارہ داری قیام رکھنے کیلئے لاکھوں انسانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ اسوقت دنیا بھر میں جتنی بھی دہشتگرد تنظیمیں ہیں انکی پشت پناہی اور سرپرستی امریکہ کر رہا ہے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے 13 مئی کو ملک گیر ہونے والی امریکہ مردہ باد ریلیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ایک بیان کے مطابق تیرہ مئی کو ملک کے تمام اہم شہروں اور اضلاع میں مردہ امریکہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر کراچی تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کریں گے۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ وہ دن ہے، جس دن عالمی سامراج و استعمار امریکہ نے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی سرزمین پر صہیونیت کے قبضے کو قانونی بنانے کی مذموم حرکت کی تھی اور اس دن سے لے کر آج تک فلسطینیوں پر ظلم اور ان کی زمینیں جبری ہھتیانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا پر اپنی اجارہ داری قیام رکھنے کے لئے لاکھوں انسانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں جتنی بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ان کی پشت پناہی اور سرپرستی امریکہ کر رہا ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امریکہ جہاں اپنے مدمقابل قوتوں کے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے، وہیں وہ اسلامی دنیا کو اپنی اجارہ داری کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ اس وقت مسلم امہ کے کسی بھی مسئلے کو اٹھا کر دیکھیں تو اس کے پیچھے امریکہ یا اس کے آلہ کار نظر آتے ہیں۔ مملکت خداداد پاکستان کے معاملات میں بھی امریکی مداخلت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ہماری اندرونی و خارجہ پالیسی پر ہر وقت امریکی دباو رہتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کا ذمہ دار امریکہ ہے، امریکہ کا پچاس فیصد بجٹ اسلحہ کی فروخت سے بنتا ہے، اس لئے دنیا میں امریکہ یہ جنگیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬