14 May 2018 - 16:39
News ID: 435921
فونت
عراقی فضائیہ کے طیاروں نے شام کے سرحدی علاقے میں واقع دا‏عش کے لاجسٹک سینٹر کو تباہ کردیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، بغداد میں عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی وزیر اعظم حیدر العبادی کی ہدایت پر کی جو مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

عراق اور شام کے درمیان ہونے والی اعلی سطح کی ہماہنگی کے بعد عراقی وزیر اعظم نے شامی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کا حکم دیا ہے۔

عراقی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقے دشیشہ میں واقع داعش کے لاجسٹک سینٹر پر بمباری کرکے اسےمکمل طور پر تہس نہس کردیا ہے۔

شکست  کے باوجود داعش کے باقی بچے عناصر  عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے وہ وقتا فوقتا دہشت گردانہ حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬