‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2018 - 15:29
News ID: 436045
فونت
حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین فرحزاد:
حوزه علمیه قم کے استاد نے دوسروں کے راز کو فاش نہ کرنا ایمان کی نشانیوں میں سے شمار کیا اور کہا: مومن اپنے اوپر ہونے والے حملوں کے مقابل صبر اختیار کرتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین حبیب ‌الله فرحزاد نے حرم مطهر حضرت معصومہ قم (س) میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا: وسعت قلب ، مومن کی خصوصیتوں میں سے ہے ، مومن اپنی اس خصوصیتوں سے وجہ سے مشکلات  ومصیبتوں میں صبر اختیار کرتا ہے اور راضی برضاء الھی ہے ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے دوسروں کے راز کی پردہ پوشی مومن کی خصوصیتوں میں سے شمار کیا اور کہا: مومن دوسروں کے حملوں کے مقابل صبر اختیار کرتا ہے اور اپنے منافع کے لئے دوسروں کے راز کو برملا نہیں کرتا ۔

حجت ‌الاسلام‌ والمسلمین فرحزاد نے مزید کہا: مومن، حجت‌ الهی اور ائمہ معصومین (ع) کی رھنمائیوں کے ساتھ اپنی اندر موجود حجت کہ جو "عقل" ہے اللہ کی بندگی کے لئے استفادہ کرتا ہے ۔

انہوں نے عقل کو انسانوں کی ہدایت کا بہترین وسیلہ بتایا اور کہا: عقل اندرونی حجت ہونے کے ناطے تمام اچھائیوں کی بنیاد ہے ، غیر ممکن ہے کہ انسان عقل کی نعمت سے استفادہ کرے اور پھر ہدایت کے راستے سے بہک جائے ، البتہ اس بات پر بھی توجہ ضروری ہے کہ عقل سے مراد مادی عقل نہیں ہے بلکہ مراد وہ قدرت ہے جس کے ذریعہ خداوند متعال نے انسان کو اپنی عبادت کی دعوت دی ہے نیز وحدانیت اور قیامت کی یاد دہانی کی ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے انسان کے اندر موجود " عقل" کی برکتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عقل کا ایک اہم ترین اثر یہ ہے وہ انسانوں کو بندگی کی جانب دعوت دیتی ہے اور انسانوں کے جنتی بننے کا سبب بنتی ہے ۔

انہوں نے نادان انسانوں کو برداشت کرنا عقل کی نشانی اور عقل کی زکات بتایا اور کہا کہ جاہل انسانوں کا مدارا کرنا عقل کی زکات ہے ۔

حجت ‌الاسلام ‌والمسلمین فرحزاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عقل بالاترین الھی نعمت ہے کہا : عقل مند ہمیشہ بہترین اور بالاتری چیز کو منتخب کرتا اور عقل ہی رسول خدا (ص) اور ان کے اہل بیت (ع) کی مومن پر ولایت کی گواہی دیتی ہے لہذا انبیاء اور رسولوں کی ولایت کی پیروی انسان کے عقل مند ہونے کی نشانی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬