28 May 2018 - 23:40
News ID: 436080
فونت
امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل پاس کرکےعراق کے استقامتی گروہوں تحریک عصائب اہل حق، تحریک النجباء اور کتائب حزب اللہ کودہشت گرد قراردے دیا اور اب حتمی منظوری کے لئے اس بل کو سینیٹ میں بھیج دیا ہے۔
نجباء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کو گذشتہ سال کے آخر میں دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔ ابھی ان تینوں عراقی گروہوں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن چونکہ یہ تینوں ہی گروہ الحشد الشعبی کی شکل میں اب قانون کے مطابق عراقی فوج کا حصہ بن گئے ہیں اس لئے خیال کیا جارہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اس فیصلے پر بغداد کا ردعمل یقینی ہے۔

تحریک النجبا کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اس سے قبل امریکی کانگریس کے فیصلے کے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر امریکا عراق یا شام میں ہمارے خلاف کوئی حماقت کرے گا تو اس کا دنیا کے ہر کونے میں ہم مقابلہ کریں گے۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں کہا ہے کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مجرم قرار دیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬