‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2018 - 16:41
News ID: 436091
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ قرآنی مقابلے میں عراق کے مختلف شہروں کی ۱۶ ٹیموں نے حصہ لیا ۔
 قرآنی مقابلے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ قرآنی مقابلے میں عراق کے مختلف شہروں کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

یہ مقابلہ مختلف مراحل سے گزرتا ہوا اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے کہ جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے لیے نجف اشرف اور واسط کی ٹیم آمنے سامنے ہوگی جب کہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے دیوانیہ کی ٹیم حشد شعبی کی ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے یہ قرآنی مقابلہ ہر سال رمضان المبارک میں منعقد کیا جاتا ہے اس مرتبہ ان مقابلوں کی ابتداء یکم رمضان سے ہوئی اور چار مراحل سے گزرنے کے بعد یہ مقابلہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوا۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ ہر ٹیم تین افراد پر مشتمل ہوتی ہے کہ جن میں سے ایک قاری دوسرا مفسر اور تیسرا حافظ قرآن ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں ججز کے فرائض قرآنی علوم کے ماہرین کی ایک ٹیم سر انجام دے رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬