30 May 2018 - 15:25
News ID: 436104
فونت
افغانستان:
جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
افغانستان دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قندھار میں ہونے والے اس دہشت گردانہ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر مشرقی صوبے لوگر میں ہونے والے کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ پل علم میں پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت کے باہر ہوا جہاں پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں میں جھڑپ بھی ہوئی۔

ہلاک ہونے والے نو پولیس اہلکاروں میں ایک افسر بھی شامل ہے جبکہ چار عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر تک جھڑپ جاری رہنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬