08 June 2018 - 18:08
News ID: 436210
فونت
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ نے امت کی رہبری کا حق ادا کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا اور امت کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرکے متحد ہونے کا راستہ دکھایا۔
عالم یوم قدس ریلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل دینی جماعتوں نے ڈی چوک سلام آباد سے سرینا چوک تک القدس ریلی نکالی جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے نائب صدر میاں محمد اسلم، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور ثاقب اکبر نے کی۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا منحوس وجود امت مسلمہ کے لیے ایک چیلنج ہے جسے صفحہ ہستی سے مٹانا ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک کینسر کی ماند ہے جس کے ہوتے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں لوٹ سکتا، امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ نے امت کی رہبری کا حق ادا کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا اور امت کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرکے متحد ہونے کا راستہ دکھایا، مقررین کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب اسرائیل اپنے آپ کو ناقابل تسخیر سمجھتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے دیواریں بنا رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬