‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2018 - 17:40
News ID: 436247
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام:
محفل حسن قرأت سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک سید حسین موسوی نے کہا کہ قرآن مجید سے نزدیک ہوںگے، اتنے ہی زیادہ اسرار کشف کریں گے، قرآن مجید سے درس انقلاب، درس حریت اور درس زندگی لینے میں ہمارا فائدہ ہے۔
محفل حسن قرأت قرآن/ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے شہر حیدرآباد میں حسن قرأت قرآن مجید کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے نامور قاریان قرآن نے حصہ لیا ۔

محفل قرأت میں بچوں نے بہت خوبصورت اور روح پرور تلاوت کی، قرآن مجید کی خوبصورت قرأت سے شریک نوجوانوں، بچوں میں قرآن سے انسیت پیدا ہوئی، دلکش اور خوبصورت آواز سے کالم اللہ سننے سے ایمان سے دل منور ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک سید حسین موسوی نے کہا کہ ہمیں اپنے نسل میں محبت اور الفت قرآن مجید کو فروغ دینا ہی کامیابی کا زینہ ہے، جتنا قرآن مجید سے نزدیک ہوںگے، اتنے ہی زیادہ اسرار کشف کریں گے، قرآن مجید سے درس انقلاب، درس حریت اور درس زندگی لینے میں ہمارا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر قرآن مجید سے رابطہ رکھنا ہوگا، روزانہ ایک صفحہ ترجمہ کیساتھ پڑھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند رضوی نے کہا کہ قرآن پاک نظام زندگی بتانے کا بہترین دستور ہے، ہمارے لئے قرآن پاک گراں قدر سرمایہ ہے، جو کہ نور ہدایت بن کے ہمارا بہترین دوست ثابت ہوتا ہے، اتنی مفید کتاب کہ جس میں کوئی عیب نہیں، یہ کتاب عالم بشریت کو ظلمت اور اندھیرے کی تاریخی سے نکال کر نور کی جانب ہدایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے اس چراغِ ہدایت کو بہت کم سمجھا ہے، جس کی وجہ سے امت گمراہی میں پڑ گئی ہے، ہمارے معاشرے کو قرآن پاک کو مردہ کیلئے بنا دیا ہے، جس کو صرف میت پر پڑھنے اور مغفرت کے ذریعہ کی حد تک محدود کر دیا ہے، اگرچہ آئمہ و اہلبیتؑ کے علم کی روشنی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہماری زندگی میں بہت ضروری اور گمراہی سے بچنے کیلئے بہترین راستہ قرار پایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہا اصغریہ علم و عمل تحریک قرآن مجید کی جانب سے لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے محفل قرآن کا بہترین پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، اس پروگرام کے مفید اور بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬