‫‫کیٹیگری‬ :
18 June 2018 - 21:45
News ID: 436309
فونت
آیت ‌الله حسین مظاهری:
سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت ‎الله حسین مظاهری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) کے شاگردوں کی کوششوں کے نتیجے ہم تک ایک میلین سے زیادہ روایتیں پہونچی ہیں اور ان کی یہ کوششیں شیعت کی حیات کا سبب بنی ۔
آیت الله حسین مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین مظاهری نے شھر اصفهان کی مسجد حکیم میں امام علی(ع) کی وصیت کی تشریح کرتے ہوئے کہا: امام علی(ع) کا فرمان ہے کہ «الله الله فی الجهاد بأموالکم و أنفسکم و ألسنتکم» میں تم کو خدا کی راہ میں مال و دولت ، زبان اور جان سے جھاد کرنے کی قسم دیتا ہوں ۔

انہوں ںے مزید کہا: امیرالمؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ دشمن کے مقابل استقامت سے کرو اور اپنی زبان ، جان اور مال سے خدا کی راہ میں جھاد کرو ، حضرت کی نگاہ میں زبان سے جھاد کرنے کا مطلب اپنی گفتگو اور تبلیغات کی دنیا میں جھاد کرنا ہے کیوں کہ یہ جھاد اثر انداز ہے ، امام حسین(ع) نے اپنی شھادت کے بعد اسلام اور شیعت کو حیات عطا کی ، دشمن کو رسوا کیا اور بنی امیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا یہاں تک بنی عباس کا دور آگیا ۔

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بنیعباس اگر بنی امیہ سے بدتر نہیں تھے تو بہتر بھی نہیں تھے کہا: حضرت امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) نے اپنی کوششوں کے ذریعہ اسلامی ثقافت کو معاشرہ میں رائج کیا ، اس زمانہ میں بہت سارے شاگرد خدا کی راہ میں جھاد کرنے میں مصروف ہوئے جنہوں نے زبان سے دین الھی کی تبلیغ کی اور امام کی شاگردی اپنا کر نیز حضرت امام محمد باقر(ع) و امام جعفر صادق(ع) کی اردگرد یکجا ہوکر اسلام کو تقویت عطا کی ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) کی امامت کی مدت میں شیعہ بارہا و بارہا جیلوں میں گئے ، ٹارچر کئے گئے ، شیعہ ثقافت کی ترویج کی راہ میں دسیوں سال تک قید اور شھید کئے گئے ، مثال کے طور پر ابن عمیر کو پیش کیا جاسکتا ہے کہ جو ایک تاجر تھے مگر در حقیقت پورے وقت تعلیم کی غرض سے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں موجود رہتے تھے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت امام محمد باقر(ع) اور امام جعفر صادق(ع) کے شاگردوں کی کوششوں کے نتیجے ہم تک ایک میلین سے زیادہ روایتیں پہونچی ہیں کہا: یہ روایتیں فقط اعتقادات سے مربوط نہیں ہیں بلکہ عقائد ، احکام ، اخلاق سے متعلق ہیں اور شیعہ ان روایتوں کی وجہ سے بے نیاز ہے کہ جو حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور ان کے شاگردوں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم امام پنجم اور ششم کے شاگردوں کے جہاد کو اصحاب رسول اسلام کے جہاد سے بالاتر نہ جانیں تو ان سے کمتر بھی نہیں سمجھ سکتے ، یقینا ان کا جہاد ، اصحاب پیغمبر اسلام کے جہاد کے مانند ہے اور یہی مال ، جان اور زبان کے جہاد نے شیعوں کو یہاں تک پہونچایا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬