19 June 2018 - 15:21
News ID: 436314
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مشرق وسطی میں ۸۰ ایٹمی وارہیڈز کی جانب اشارہ کرتے کہا کہ ان میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی وارہیڈز جنگ پسندوں کے پاس ہیں اور وہ جھوٹے اور من گھڑت دعووں کے ذریعے ایران پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے اور دنیا کو لاحق حقیقی خطرات کے بارے میں مدتوں قبل سے تاخیر کا شکار گفتگو شروع  ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت در پردہ اور امریکہ کی حمایت کی وجہ سے این پی ٹی میں شامل نہیں ہوا ہے۔ اور اس کے پاس 200 کے قریب ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬