28 June 2018 - 13:29
News ID: 436423
فونت
ایران کے شہر اصفہان میں قائم جوہری ایندھن کے سب سے اہم شعبہ UF۶ بنانے والی فیکٹری کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
جوہری ایندھن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اصفہان میں قائم جوہری ایندھن کے سب سے اہم شعبہ UF6 بنانے والی فیکٹری کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی خلاف ورزیوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکم کے بعد یو ایف 6 فیکٹری کی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد یلو کیک کی کھیپ کو اس فیکٹری میں آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے مطابق، یلو کیک کی کمی کی وجہ سے اصفہان کے یو سی ایف مرکز میں UF6 کی پیداوار 2008 سے بند پڑی تھی جبکہ جوہری معاہدے کے نفاذ، یلو کیک کی درآمدات اور ملک میں یلو کیک کی پیداوار کے بعد مذکورہ فیکٹری کو دوبارہ فعال بنانا میسر ہوا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحت ملک کی جوہری صنعت کے فروغ میں تیزی لائی جائے جس کے بعد جوہری توانائی ادارے نے اصفہان میں UF6 فیکٹری کو فعال بنانے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ یو ایف 6 فیکٹری اصفہان میں قائم جوہری مرکز کے لئے ایندھن تیار کرنے والی اہم فیکٹری اور ملک کی جوہری صنعت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬