01 July 2018 - 15:50
News ID: 436451
فونت
فلسطین کے علاقے نابلس کے سینکڑوں عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے غزہ کی پٹی میں جاری پابندیوں اور محاصرے کے خاتمے اور اندرونی اختلافات کے حل پر تاکید کی۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں فلسطینیوں نے کل نابلس شہر میں احتجاجی مظاہرے کرکے غاصبانہ قبضے کے خاتمے،سینچری معاملے کو مسترد کرنے،آزادی اظہار رائے،اندرونی اختلافات کے خاتمے اور غزہ کے باشندوں کی گرفتاری کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری گرفتاریوں کے سلسلے کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے غزہ کے عوام کے خلاف جاری کریک ڈاون کے کمپین کے مخالف رہنما خالد منصور نے گرفتاریوں کی مذمت کی اور فوری طور پر اسے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نابلس میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے فلسطینی گروہوں کے مابین ہونے والے اتفاق رائے کے بعد ہوئے اور یہ مظاہرے پر امن تھے۔

واضح رہے کہ ہونے والے مظاہرے کو فلسطینی انتظامیہ نے حملہ کر کے کچلنے کی کوشش کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬