‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2018 - 20:32
News ID: 436456
فونت
حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کو نا اہل قرار دے کر شہدا کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
سید مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہونا چاہیے، الیکشن کے حوالے سے ابھی تک گرد وغبار موجود ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کوعام انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دے کر الیکشن کمیشن نے نیشنل ایکشن پلان اور پاکستان کے مظلوم شہدا کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن بخوبی جانتی ہے کہ یہ دہشتگرد جماعتیں نام بدل کرقوم کو دھوکہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کالعدم جماعتوں کو نا اہل قرار دے کر شہدا کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکومتوں نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کیا، کرپٹ عناصر جماعتیں بدل کر دوبارہ قوم پر سوار ہونا چاہتے ہیں، ملک میں جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اب شیعہ قوم کی واحد امید ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬