‫‫کیٹیگری‬ :
02 July 2018 - 09:04
News ID: 436468
فونت
علامہ مقصود ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، ضلعی سیکرٹری جنرل سیف علی ڈومکی، سیکرٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکرٹری جنرل سیف علی ڈومکی، سیکرٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے، جس کا سدباب ضروری ہے، ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدریوں اور نوابوں کی بجائے ہاری، مزدور، کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیئے، کرپشن میں غرق بااثر لوگوں کی بجائے صالح انسانوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو آزمانے کی بجائے نئے اور باکردار لوگوں کی حمایت کی جائے، ایم ڈبلیو ایم ظلم و جبر، عالمی سامراج اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، الیکشن میں حصہ لیکر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اہداف کے حصول کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬