‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2018 - 20:06
News ID: 436483
فونت
آیت الله قبلان :
اعلی اسلامی شیعہ کونسل لبنان کے سربراہ نے اسرائیل کی جنایت کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطین مسئلہ کا حل صیہونی حکومت کا فلسطینی زمین پر سے غاصبانہ قبضہ ختم ہونے پر ہی ممکن ہے ۔
آیت الله قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی شیعہ کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے ادیان تنظیم کے سربراہ پدر فادی ضو سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ صیہونی و تکفیری دہشت گرد تمام بشریت کے لئے دشمن ہیں ۔

آیت الله قبلان نے بیان کیا کہ صیہونی حکومت بے گناہ شہریوں و غیر فوجی چاہے کسی بھی دین کے ماننے والے ہوں کا قتل عام کر رہی ہے تمام ادیان ، قوم اور آسمانی ادیان کے ماننے والوں کی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کی دہشت گردی کا مقابلہ کرے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی و عیسائی قوم کے لئے اولین قضیہ ہے کہا : صیہونیوں نے فلسطین پر قبضہ کر کے آسمانی ادیان کے مقدسات کی توہین کی ہے اور فلسطین قوم کا قتل عام کر کے تکفیری دہشت گردوں کی روش اختیار کی ہے ۔

اعلی اسلامی شیعہ کونسل لبنان کے سربراہ نے وضاحت کی : فلسطین مسئلہ کا حل صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونے اور فلسطین کی آزاد حکومت کی تشکیل جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو اور اس ملک کے لوگ اپنے آبا و اجداد کے زمین پر واپس ہونے پر ہی ممکن ہے ۔

پدر فادی ضو نے بھی اس ملاقات کو ایک خاص مناسب موقع جانا ہے تا کہ خطے کی موجودہ حالات پر تبادل خیال کیا جا سکے اور عیسائی اور مسلمانوں کے درمیان دینی و معنوی مراجع کی کردار کو مضبوط بنایا جائے اور علما کو دینی ذمہ دای کے لئے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے اظہار کیا : دنیا میں اس زمانہ کی ضرورت خطے میں بھائی اور بہنوں کی خدمت کے لئے معنوی رہنمائی کے لئے یکجہتی و گفتگو کو مضبوطی بنانے کی ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ ملاقات ادیان کے درمیان اتحاد کے لئے ایک خدمت ہو سکے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬