05 July 2018 - 12:32
News ID: 436501
فونت
حسام بدران :
حماس نے مشرقی بیت المقدس میں واقع فلسطینی گاؤں خان احمر پر صیہونی فوج کے حملے، گاؤں کی تباہی اور مکینوں کی بے دخلی کو نسلی تطہیر کی صیہونی پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
حسام بدران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان احمر پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور  فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے۔

 حماس کے رکن نے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ خان احمر کے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج  کے مجرمانہ اقدامات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ اور اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز جنوب مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی گاؤں خان الاحمر پر قبضہ کر لیا ہے اور بلڈوزروں کے ذریعے فلسطینیوں کے تمام مکانات منہدم کر دیئے ہیں۔ /۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬