‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2018 - 13:43
News ID: 436517
فونت
محمدجواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ دنیا امریکہ کے خلاف کھڑی ہے امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ دنیا امریکہ کے خلاف کھڑی ہے امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہوگيا ہے۔اب عالمی برادری ایران کے خلاف امریکی دباؤ کو قبول نہیں کرےگی۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک ممالک کے وزارہ خارجہ کا اجلاس مثبت رہا جس میں معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک ممالک کے وزراء خارجہ نے معاہدے پر باقی رہنے کے عزم کا اعلان کیا ہے اور ہم ایران کی اندرونی صلاحیتوں اور بین الاقوامی  ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایران کے اقتصاد کو پر رونق بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے امریکہ کے خلاف کھڑے ہونے کا عزم کیا ہے اور اب عالمی برادری ایران کے خلاف امریکی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬