07 July 2018 - 14:05
News ID: 436520
فونت
یمن کے نہتے عوام پر جاری سعودی جارحیت اوربربریت کے خلاف یمنی فورسز کی میزائلی حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔
یمن

رسا ںیوز ایجنسی کی النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف فوجی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔

دوسری جانب المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پرسعودی عرب کی جارح فورسز کے ٹھکانے پر کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے منگل کے دن بھی اپنے انڈر گراؤنڈ میزائلوں کے ذریعہ بھی سعودی عرب پر کئی میزائل فائر کئےتھے۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ وحشیانہ جنگ  کا سلسلہ  گذشتہ تین سال سے جاری ہے سعودی عرب اپنی تمام بربریت اور جارحیت کے باوجود اپنے اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوا ہے حالانکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬