08 July 2018 - 20:11
News ID: 436534
فونت
سلمان شیخ :
مشرق وسطی امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی امور کے تجزیہ کار نے بشار الاسد کی صدارتی حیثیت کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور اس ملک میں ایران کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بات "سلمان شیخ" نے سی این این ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے امریکی اور روسی صدور کے درمیان آئندہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض خیالات کے مطابق ٹرمپ شامی صدر بشار الاسد کی صدارتی عہدہ کو منظور کرنے کی صورت میں روس ایران سے شام کو چھوڑنے کا مطالبہ کرے گا۔

شیخ نے کہا کہ اگر ٹرمپ شام سے ایران کے باہر نکلنا نہ چاہے تو اس ملک کے مسائل کے حل کے لئے دو بڑی طاقتوں روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات مثبت اقدام ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید ناجائز صہیونی وزیر اعظم اور سعودی ولیعہد نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران شام میں ایران کی عدم موجودگی پر زور دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی اور روسی صدور ٹرمپ اور پیوٹن تیسری بار کے لئے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬