11 July 2018 - 20:31
News ID: 436574
فونت
نائیجیریا :
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت نہایت تشویشناک ہو گئی ہے۔
زکزکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھرانے کے ایک قریبی ذریعے اور معروف اہل قلم  یونس ابوبکر نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی نازک ہو چکی ہے اور وہ اب چلنے کی بھی سکت نہیں رکھتے-

انھوں نے نائیجیریا کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ شیخ زکزکی اس ملک کے عوام کے لئے ریڈ لائن ہیں اور ان پر ہونے والے ظلم پر وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے-ی

ونس ابوبکر نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت خراب ہونے اور غیرقانونی حراست کو ختم کرنے کے لئے عدالتی حکم موجود ہونے کے باوجود صدر محمدو بوہاری کی جانب سے ان کی رہائی کی درخواستوں کو مسترد کر دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا-

اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے بھی کہا ہے کہ حمکراں ٹولہ رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لیے اسلامی تحریک کے خلاف گمراہ کن خبریں شائع کرنے پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور سرکاری اہلکار عوام کے پرامن مظاہروں کو تشدد اور بدامنی میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہے ہیں-

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر کی بقیت اللہ امام بارگاہ میں اربعین حسینی میں شریک عزاداروں پر حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں عزادار شہید ہو گئے تھے۔اس حملے میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

نائیجریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے رہنما ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت اور فوج، عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے۔ /۔۹۸۸/ ن ۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬