‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2018 - 15:22
News ID: 436581
فونت
عشرہ کرامت کے دنوں میں؛
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے عشرہ کرامت کے دنوں میں گیارہ ممالک کے اندر ہفتہ فرہنگ رضوی منایاجائے گا۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کے معاون نے ہنر وآرٹ کی زبان کو بین الاقوامی زبان جانتے ہوئے کہا: آرٹ وہنر ایک خاص مقام رکھتا ہے اس لئے رضوی ثقافت کو مختلف یورپین ممالک میں ترویج دینے کے لئے آرٹ وہنر کی زبان کو استعمال میں لائیں گے۔

سید جواد جعفری نے ’’ہفتہ رضوی ثقافت‘‘ کے پروگراموں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا: ان پروگراموں کو منعقد کروانے کی ذمہ داری بین الاقوامی تنظیموں کی یونین پر ہے، بین الاقوامی مرکز ہفتہ ثقافت رضوی میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی سرپرستی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرامز پہلی بار عشرہ کرامت کے دنوں میں منعقد کئے جائیں گے، انہوں نے کہا؛ دنیا کے گیارہ ممالک عشرہ کرامت میں آستان قدس رضوی کے نمائشی اور ہنری گروہوں کی میزبانی کریں گے۔

جعفری نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: تذہیب اور خوش نویسی کے فنکاروں کو چند ایک ممالک میں بھیجا جائے گا اور ان ممالک میں پہلے سے تیار کئے گئے ہنری آثار کی نمائش کا انعقاد کریں گے اور اس کے علاوہ تعلیمی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ افراد اس آرٹ و ہنر سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان گیارہ ممالک کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے؛ روس، انڈونیشیا، لبنان، تنزانیا،ہندوستان اور بوسنیا کے ان چھ ممالک میں ایرانی آرٹسٹوں کو بھیجا جائے گا اور سوریہ، پاکستان، جرمنی،عراق اور افغانستان میں خود ان ممالک کی مقامی اور عوامی تنظیموں کے ذریعہ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬