14 July 2018 - 14:15
News ID: 436595
فونت
جنرل محمد باقری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ، اعلی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف  جنرل محمد باقری ایرانی فوج کے اعلی افسروں کے ایک وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب  پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اس سفر میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ، مشترکہ سرحدوں پر باہمی تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ  ، علاقائی و عالمی امور اور عالم اسلام کو در پیش چيلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬