‫‫کیٹیگری‬ :
19 July 2018 - 10:55
News ID: 436642
فونت
استاد حوزہ علمیہ مشہد مقدس اور رکن مجلس اعلیٰ حوزہ علمیہ مشہد مقدس حضرت آیت اللہ رجب علی رضا زادہ کی دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس آمد اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات۔
 رجب علی رضا زادہ و سیدساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استاد حوزہ علمیہ مشہد مقدس اور رکن مجلس اعلیٰ حوزہ علمیہ مشہد مقدس آیت اللہ رضا زادہ دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس تشریف لائے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے تشیع کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی تشیع تکفیریت جیسی مشکل سے دوچار ہے لیکن الحمد للہ ہم نے اتحاد امت کے ذریعے ان کا راستہ بند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تشیع کے خلاف ایک ملک کے بجٹ جتنی سرمایہ گزاری ہوئی لیکن دشمن اپنی سازش میں ناکام و نامراد رہا اور اس وقت تشیع پاکستان میں مضبوط ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے حوزہ ھای علمیہ کے استاد کو اور پاکستان مدارس کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران استاد حوزہ نے اپنی کتاب قائد ملت جعفریہ پاکستان کو ہدیہ پیش کی۔

ملاقات میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کی مجلس نظارت کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی اور دفتر ہذا کے مدیر حجت الاسلام مولانا سید موسیٰ رضا نقوی کے علاوہ سابقہ مدیر حجت الاسلام مولانا وحید علی ساجدی کے علاوہ مجلس عاملہ اور کابینہ کے افراد موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬