‫‫کیٹیگری‬ :
24 July 2018 - 12:50
News ID: 436683
فونت
آستان قدس رضوی کے محترم متولی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہا: رضوی زائر سرا کے دوسرے حصے کا بھی آئندہ سال کے آغاز تک افتتاح ہوجائے گا۔
رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے رضوی زائر سرا کے پہلے حصے کے افتتاحی پروگرام میں بارگاہ منور رضوی کے زائرین اور خصوصا ضرورتمندوں کے قیام کے لیے مناسب شرائط و امکان قراردیا اور  کہا: مشہد مقدس میں زائرین کے لیے صرف 4 کیمپ ہونے کی وجہ سے جگہ کم تھی  اور یہ کیمپ بھی زائرین کے شایان شان نہیں تھے ، مختلف اداروں کی کوششوں کے باوجود بھی غریب و محروم زائرین مشہد میں قیام کے سلسلے میں پریشان تھے۔

انہوں نے مزید کہا: رضوی زائر شہر کا گذشتہ سال افتتاح ہوا کہ جس میں ایسے زائر ین کو ٹہرایا جارہا ہے کہ جواپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہورہے ہیں کہ اس دوران روزانہ 1000 زائر قیام کررہے ہیں۔

خبرگان رہبری کونسل کے رکن  نے وضاحت کی: اب تک کافی ایسے زائر کہ جو پہلی مرتبہ مشرف ہورہے تھے کچھ زائر شہر رضوی اور کچھ حرم مطہر رضوی کے اطراف مختلف مہمان خانوں میں ٹہرائے جاتے تھے لیکن اس زائر سرای رضوی کے افتتاح ہونے کے بعد اس ظرفیت و مکانات میں اضافہ ہوگاتاکہ ضرورتمند زائرین آرام وسکون سے معنوی زیارت بجالاسکیں۔

انہوں نے کہا: رضوی زائر سرا  کا دوسرا حصے کا اسی سال کے آخر تک یا آئندہ سال کے ابتداء تک  افتتاح ہوجائے گا تاکہ ضرورتمند زائرین کے زیارت میں آسانی و سکون فراہم کیا جاسکے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: ہماری سیاست یہ ہے کہ خصوصی حصے سے رقابت نہ کریں اور یہ مکان ضرورتمند زائرین کی ایک طرح سے مدد ہے تاکہ لوگوں کے تعاون سے زائرین کی زیارت میں آسانی کے لیے قدم اٹھایا جاسکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬