25 July 2018 - 14:11
News ID: 436693
فونت
سراج الحق:
ووٹرز کے نام پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ کے نتیجہ میں اگر دیانتدار اور اسلام پسند قوتیں آگے آئیں گی اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کریں گی تو اس میں ووٹرز کا بھی پورا پور ا اجر و ثواب ہوگا۔
سراج الحق

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک میں انتخابات کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ ملک و قوم کی امانت ہے اسے دیانتدار اور باکردار لوگوں کو دیجئے اور کسی خائن اور بدکردار کے حوالے یہ امانت نہ کیجئے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو قوم نے ایک دو بار نہیں، کئی بار آزمایا ہے، اب پی ٹی آئی میں بھی وہی لوگ جمع ہیں جن کا احتساب ہونا چاہیے تھا مگر الیکشن کمیشن اور نیب نے انہیں کھلی چھوٹ دیدی ہے، قوم کسی کے بہکاوے میں نہ آئے اور ان بہروپیوں کے بلند و بانگ دعوؤں اور وعدوں پر اعتبار نہ کریں۔

متحدہ مجلس عمل ملک کی بڑی دینی جماعتوں کا اتحاد ہے، ہم نے قوم کے سامنے وہ ہیرے پیش کیے ہیں جن کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا، ایم ایم اے کے کسی ایک امیدوار کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں، اُجلے کردار کے ان لوگوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے، جس کا اعتراف ہمارے مخالفین بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ووٹ کے نتیجہ میں اگر دیانتدار اور اسلام پسند قوتیں آگے آئیں گی اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کریں گی تو اس میں ووٹرز کا بھی پورا پور ا اجر و ثواب ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬